پنجاب گیمز میں پہلی بار خواجہ سراء کو بھی شرکت کا موقع ملے گا

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ندیم سرور نے خواجہ سراؤں کے پریکٹس میچ دیکھے اورانھیں سراہا۔

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ندیم سرور نے خواجہ سراؤں کے پریکٹس میچ دیکھے اورانھیں سراہا۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں 3 سے 6اپریل تک شیڈول پنجاب گیمزمیں خواجہ سرا بھی شرکت کررہے ہیں۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے3 سے 6اپریل تک شیڈول پنجاب گیمزمیں خواجہ سرا بھی شرکت کررہے ہیں، ہفتہ کے روز خواجہ سراؤں نے پنجاب اسٹیڈیم میں بوری ریس، دوڑ اور رسہ کشی کی پریکٹس کی، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ندیم سرور نے خواجہ سراؤں کے پریکٹس میچ دیکھے اورانھیں سراہا۔


ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ندیم سرور کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کوکسی اسپورٹس ایونٹ میں شامل کررہے ہیں۔ 50سے زائد خواجہ سراء 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں حصہ لے رہے ہیں، خواجہ سراؤں کے بوری ریس، دوڑ اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

خواجہ سراؤں نے گزشتہ روز پنجاب اسٹیڈیم میں پریکٹس کی اور اے ، بی ٹیمیں بنا کر پریکٹس میچز بھی کھیلے، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ندیم سرور نے پریکٹس میچز دیکھے اور انھیں سراہا۔

 
Load Next Story