پاکستانی بولنگ اٹیک کوپھرخطرناک بنانا چاہتا ہوں اکرم

عہدہ چیلنج سمجھ کرقبول کیا، پلیئرزکی صلاحیتوں کونکھاروں گا، بولنگ کوچ


Sports Desk August 26, 2012
عہدہ چیلنج سمجھ کرقبول کیا، پلیئرزکی صلاحیتوں کونکھاروں گا، بولنگ کوچ. ۔فوٹو: فائل

MATLI: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نومنتخب بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ میں نوجوان بولرز کو وسیم اور وقار کی طرح خطرناک بولرزمیں تبدیل کرنا چاہتا ہوں، نئی ذمہ داریاں چیلنج سمجھ کر قبول کی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کا عہدہ ملنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ 10 برس پہلے پاکستان کی فاسٹ بولنگ جس مقام پر تھی اسی اعلی درجے پر نوجوان فاسٹ بولرز کو لے جانا میرا اولین مقصد ہوگا، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان خوش قسمت ملک ہے کہ یہاں کرکٹ سب سے مقبول کھیل ہے، جس کی وجہ سے فاسٹ بولرز کی تعداد بہت ہے صرف انھیں نکھارنے کی ضرورت ہے، نئے بولنگ کوچ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریزسے قبل دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے جلد ہی لندن سے روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمورکا کہنا ہے کہ یواے ای میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ ٹوئنٹی20کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ڈیو واٹمور کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم انتہائی باصلاحیت اورمتوازن ہے،انھوں نے کہاکہ سری لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو بھرپور پریکٹس کا موقع ملاہے اور اب پوری ٹیم آسٹریلیا سے مقابلے کیلیے تیار ہے۔سیریز میں فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوگاجبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کوورلڈ ٹوئنٹی20 سے قبل اس طرز کی کرکٹ سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں