سری لنکن لیگ کھیلنے کا فائدہ ورلڈ کپ میں ملے گا حفیظ
ٹی 20 ایونٹ کھیل کر کینگروز سے مقابلوں کی تیاری کا اچھا موقع میسر آیا،مصباح الحق
سری لنکن لیگ نے پاکستان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کردیے، ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ایونٹ کھیل کر کینگروز سے مقابلوں کی تیاری کا اچھا موقع میسر آیا، کنڈیشنز مختلف ہونے کے باوجود آسٹریلیا کو قابو کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ ٹوئنٹی 20 قائد محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ایس ایل پی ایل کھیلنے کا فائدہ ورلڈ کپ میں سامنے آئے گا، میں میگا ایونٹ میں پاکستان کو ناقابل شکست دیکھنا چاہتا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زیادہ تر کھلاڑی 11 اگست سے جاری سری لنکا پریمیئر لیگ کے دوران ایکشن میں رہے ان میں سے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی دبئی روانہ ہوگئے، ون ڈے و ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور ٹوئنٹی 20 قائد محمد حفیظ سری لنکا پریمیئر لیگ کو مستقبل کے انٹرنیشنل معرکوں کی تیاری کیلیے بہتر موقع قرار دیتے ہیں، دونوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹارز کے ساتھ میچز سے پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا اور پھر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے اچھی پریکٹس میسر آگئی ہے۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے تقریباً ایک ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی تھی جس کی وجہ سے ہمارے زیادہ تر کھلاڑیوں کیلیے سری لنکا پریمیئر لیگ ایک اچھا موقع ثابت ہوئی ہے، اس سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور پھر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے تیاری کرنے کا بہترین موقع میسر آیا ہے، اگرچہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز سری لنکا سے مختلف ہیں مگر یہاں پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے حاصل ہونے والی پریکٹس کینگروز کے خلاف مقابلوں میں ضرور ہمارے کام آئے گی۔
مصباح الحق کی اس لیگ میں اپنی پرفارمنس مایوس کن ثابت ہوئی، انھوں نے ابتدائی 4 میچز میں صرف 40 رنز بنائے، اس بارے میں مصباح کا کہنا ہے کہ میرا کھیل توقع کے مطابق نہیں رہا جس سے مجھے مایوسی ہوئی مگر یہ کھیل کا حصہ ہے، محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل زیادہ تر کھلاڑی سری لنکا پریمیئر لیگ میں کھیلے جس سے ان کو یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں کافی مدد ملی ہے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہی وینیوز پر منعقد ہونا ہے اس لیے ہمیں کافی فائدہ حاصل ہوگا، تاہم اس فارمیٹ میں کوئی پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔