کینگروزکوزیرکرنےکیلیے’خفیہ ڈلیوری‘ تیار نہیں کی سعید
لائن و لینتھ برقرار رکھ کر شکار کرینگے، یواے ای کی گرمی اثرانداز نہیں ہوگی، اسپنر
KARACHI:
آف اسپنر سعید اجمل نے واضح کیا ہے کہ انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف کوئی خاص پلان یا خفیہ ڈلیوری تیار نہیں کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم صرف لائن اینڈ لینتھ پر توجہ دیتے ہوئے کینگروز کا شکار کھیلیں گے، یو اے ای کی گرمی پاکستانی کھلاڑیوں پر اثر انداز نہیں ہوگی، سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ سعید اجمل نے ایس ایل پی ایل میں کنڈوراتا واریئرز کی نمائندگی کی یہ ان کا دوسرا لیگ ایونٹ ہے اس سے قبل انھوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مختصر انٹری دی تھی۔
انگلینڈ کے خلاف رواں برس کے آغاز پر سیریز سے قبل سعید اجمل نے نئی ڈلیوری 'تیسرا' ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر آسٹریلیا کے خلاف منگل کے روز سے شروع ہونے والی سیریز کیلیے انھوں نے اس قسم کی کوئی خاص تیاری نہیں کی ہے، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ سے قبل ایک بڑی سیریز ہے اور میں صرف اپنی صلاحیتوں پر ہی توجہ مرکوز رکھوں گا میں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کیلیے کوئی خاص پلان یا خفیہ ڈلیوری تیار نہیں کی، بطور ٹیم ہم بنیادی چیزوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے یو اے ای میں کھیلی جانے والی ہوم سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے گرم موسم کی وجہ سے خدشات ظاہر کیے گئے تھے تاہم سعید اجمل سمجھتے ہیں کہ اس سے پاکستانی ٹیم کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یو اے ای کا موسم ہمارے لیے کوئی پریشانی کھڑی کرے گا، اس قسم کی گرمی کے ہم پاکستان میں بھی عادی ہیں، یو اے ای میں میچز کے اوقات بھی کافی تبدیل کردیے گئے ہیں اس لیے فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔سری لنکن لیگ کھیلنے کے حوالے سے سعید اجمل نے کہا کہ لیگ کرکٹ کھیلنے کا تجربہ میرے لیے نیا ہے، میں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مختصر انٹری دی تھی اور اب یہاں پر زیادہ میچز کھیلنے کا موقع ملا، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور ہمیں تو اس سے ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع بھی میسر آیا ہے۔