پریانکا اورنک کے درمیان شادی کے تین ماہ بعد طلاق

شادی کے بعد جب دونوں نے ایک دوسرے کو جاننا شروع کیا تو جھگڑے بڑھ گئے، امریکی میگزین کی رپورٹ


ویب ڈیسک March 31, 2019
نک جونز کے گھر والے نک پرپریانکا کوطلاق دینے کیلئے زور دے رہے ہیں، میگیزن فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کے درمیان طلاق کی خبروں نے ان کے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

تین ماہ قبل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز کی شادی کو ابھی صرف تین ماہ (117دن )ہی گزرے ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبروں نے شوبز حلقوں سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

معروف امریکی میگزین اوکے کے مطابق 36 سالہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور26 سالہ گلوکار نک جونز ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور تین ماہ قبل ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، لیکن جب شادی کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو صحیح سے جاننا شروع کیا تو مسائل بڑھنے لگے اور دونوں کے درمیان چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑے شروع ہوگئے۔ میگزین میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں نے اپنے رشتے کو آگے بڑھانے میں جلدی کی اور اب دونوں اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں دونوں کی شادی اس وقت خطرے میں ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں کے رشتے میں اتنی دراڑ آگئی ہے کہ نوبت طلاق تک پہنچ چکی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا اور نِک جونز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

او کے میگزین کی رپورٹ کے مطابق نک جونز کی فیملی کی ابتدائی سوچ یہ تھی کہ پریانکا ایک سمجھدار خاتون ہے جو گھر بسانے اوربچے سنبھالنے کے لیے تیار ہے لیکن اب انہیں احساس ہوا کہ پریانکا ''پارٹی گرل'' ہے جو 36 سال کی ہوتے ہوئے بھی 21 سالہ لڑکی کی طرح رہنا پسند کرتی ہے لہٰذا نک کے گھر والے نک سے اس شادی کو ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی جانب سے ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے تاہم پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند گھنٹے قبل دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ جونز برادر کے ساتھ کنسرٹ میں شریک ہیں اور نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں پریانکا نے لکھا''میں جونز برادرز کے شومیں پہلی بار شرکت کررہی ہوں، یہ بہت شاندار، مجھے جونز برادرز پر فخر ہے''۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bvp5lrQHGw7/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BvpsXZ6gcaQ/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں