چین صحراؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے انہیں چولستان میں بڑی اراضی دیں گے نعیم الحق
آئندہ سالوں میں اربوں کی تعداد میں درخت لگائیں گے، نعیم الحق
وزیراعظم کے سیاسی معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چین صحراؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے لہذا انہیں چولستان میں بڑی اراضی دیں گے۔
لاہور میں شجرکاری مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شجرکاری آنے والی نسلوں کے لیے تحفہ ہوگا جو ہم چھوڑ کر جائیں گے، آئندہ سالوں میں اربوں کی تعداد میں درخت لگائیں گے، ڈرون منگوا رہے ہیں جو ایک گھنٹے میں ایک لاکھ بیج پھینکیں گے، چین صحراؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے لہذا انہیں چولستان میں بڑی اراضی دیں گے۔
نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان روزانہ شجر کاری کا ذکر کرتے ہیں، پرائیویٹ شعبے کو بھی اس کام میں آگے آنا ہے، سو ایکٹر پر اگر چھانگا مانگا جیسا جنگل لگائیں تو لاہور کے لیے بہترین ہوگا، ہر شہر کے اردگرد گرین بیلٹ ہونی چاہیے، اسلام آباد کے گرد گرین بیلٹ کو ہاوسنگ سوسائٹی بنادی گئی ہے۔
نعیم الحق نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا بل مکمل واپس لے لیا گیا ہے جب کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ کہیں ان کے نام کی تختی لگائی جائے، آصف زرداری اور نواز شریف کے کیسز پر قانون کے پابند ہیں، شروع سے موقف ہے کہ جن لوگوں نے ملک لوٹا ان سے رقم واپس لی جائے۔