جرمن سفیر پی آئی اے کی کارکردگی کے معترف

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پی آئی اے کی فلائٹس بروقت رہیں اور عملے کا برتاؤ بھی دوستانہ رہا، جرمن سفیر


ویب ڈیسک March 31, 2019
جرمن سفیر کی خوشگوار سیلفی (فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

گلگت بلتستان کے لیے فضائی سفر کا احوال بیان کرتے ہوئے جرمن سفیر نے پی آئی اے کے طیارے میں عملے کے ساتھ ایک سیلفی ٹوئٹر پر شیئر کی، اس خوشگوار سیلفی میں جرمن سفیر نے پی آئی اے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکردو جاتے ہوئے فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ سفر بہترین رہا اور گفت و شنید بھی اچھی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے سفیرکی پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پرتعریف

مارٹن کوبلر نے پی آئی اے پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد کے عمل کو سراہتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے فلائٹس بروقت رہیں اور عملے کا برتاؤ بھی دوستانہ رہا، اس سلسلے کو برقرار رکھا جائے۔

سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت امیج پروان چڑھانے کے لیے جرمن سفیر اکثراپنی ٹویٹس میں پاکستانی ثقافت، خوبصورتی اور دلکشی کو اجاگر کرتے ہیں تاہم بسا اوقات وہ خامیوں اور خرابیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں