پاکستان کے اسپیشل کھلاڑی بچوں کیلیے اسٹرنگز کا نیا گانا ’ تم آسمان ہو‘ جاری
اسپیشل اولمپیک گیمز میں قومی کھلاڑیوں نے 18 گولڈ، 27 سلور اور 17 برونز میڈیل اپنے نام کیے۔
اسپیشل اولمپکس 2019 میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی خصوصی بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مشہور روک بینڈ 'اسٹرنگز' نے نیا گانا 'تم آسمان ہو' جاری کردیا۔
پاکستان کے مقبول ترین پاپ بینڈ اسٹرنگزکی جانب سے جاری کردہ گیت 'تم آسمان ہو' کی اس ویڈیو میں اسپیشل اولمپکس گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ گانے کی اس ویڈیو کی ابتداء میں اسپیشل اولمپکس گیمز کی بانی کی آواز شامل ہے جس میں وہ معروف مصنف انور مقصود کی تحریر پڑھتے ہوئے کہ رہی ہیں کہ 'مورال بلند کرو پھر مجھے یقین ہے کہ وہ تمھیں ہرا نہیں پائیں گے۔
3 منٹ 57 سیکنڈ کے گیت کو انور مقصود نے تحریر کیا ہے جس میں فیصل کباڑیا اور انور مقصود صاحب کے بیٹے بلال مقصود نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ گانے کی ویڈیو میں مختلف کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی کاوشوں اور گیمز میں شامل ہونے سے قبل کی جانے والی جدو جہد کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=7GLudg187jM
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ابو ظہبی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ دکھا تے ہوئے 18 گولڈ ، 27 سلور اور 17 براؤنز میڈیل اپنے نام کئے تھے۔