پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام تیاراداروں کی فوری تحلیل کا امکان

وزیر اعظم نے نئے نظام کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی، ڈرافٹ اسی ماہ پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائیگا

ویلج کونسل کا نیا سسٹم متعارف،جو بااختیار ہوں گی، طلاق، چھوٹے کمیونٹی جھگڑے بھی ویلج کونسلیں حل کریں گی، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری فوٹو:فائل

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام تیار کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے نئے بلدیاتی نظام کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی ہے یہ ڈرافٹ اس ماہ اپریل میں پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائیگا۔


اس نئے بلدیاتی نظام کے بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد اس فوری لاگو کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور موجودہ بلدیاتی اداروں کی بھی فوری تحلیل کا امکان ہے۔ نئے بلدیاتی انتخابات بھی اسی سال ستمبر تا اکتوبر میں متوقع ہیں۔

صوبائی پارلیمانی سیکریٹری عدنان چوہدری نے رابطہ پر ''ایکسپریس'' کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام کو انتہائی عرق ریزی سے تیار کیا گیا ہے، اس میں بلدیاتی نظام کو وسیع اختیارات دیے گئے ہیں۔ تمام ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام پر پنجاب اور وفاق کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے، بلدیاتی نظام کا تیار ڈرافٹ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پہلے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story