30 لاکھ افراد لے جاکر اسلام آباد جام کردینگے مولانا فضل الرحمان

2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی سے جعلی حکومت کومسلط کیا گیا، سربراہ جے یو آئی (ف)


Numainda Express April 01, 2019
بڑی بڑی پارٹیاں مصلحت کا شکار ہو رہی ہیں، اخلاق اور تہذیب کا جنازہ نکل رہا ہے، سربراہ جے یو آئی کا سرگودھا میں ملین مارچ سے خطاب فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم 30لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کردیں گے اور دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری جنگ امریت کے خلاف ہے، ہم جمہوری قوتوں کو ملک اور جمہوریت بچانے کی دعوت دیتے ہیں، جلد اسلام آباد جائیں گے اور اسے جام کردیں گے، جب 30 لاکھ افراد اسلام آباد جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے، ہم ملک بھر میں ملین مارچ کے عنوان سے اجتماعات کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرکے جعلی حکومت کو لایا گیا، اگر کسی قوم سے اخلاق چھین لیا جائے تو اسے غلام بنانا آسان ہو جاتا ہے۔ بڑی بڑی پارٹیاں مصلحت کا شکار ہو رہی ہیں، یہ لوگ اپنے کیسوں کو اولیت دیتے ہیں جبکہ عوامی مسائل کو دوسرے نمبر پر رکھتے ہیں، اپنی ناکامیوں کو اٹھارویں ترمیم پر ڈالا جا رہا ہے، اگر اس ترمیم کو چھیڑا گیا تو پھر صوبائی نفرت سر اٹھائے گی، آئین کو نہ چھیڑا جائے، اگر آئین کو چھیڑنا ہے تو اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کیا جائے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جس سڑک کا افتتاح ہم نے ژوب سے کیا تھا حکومت نے اس کا افتتاح کوئٹہ سے کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |