مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

پلوامہ اور شوپیاں میں عوام تک معلومات کی رسائی روکنے کے لیے انٹر نیٹ سروس بند


ویب ڈیسک April 01, 2019
چاروں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے، بھارتی فورسز کا دعویٰ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ چاروں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے، جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی بھی شدید زخمی ہیں۔

پلوامہ اور شوپیاں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے قابض بھارتی فورسز کی بربریت سے متعلق عوام تک معلومات کی رسائی روکنے کے لیے انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ اور ویر ناگ میں بھی قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔