پی سی انتظامیہ نے اپنے سابق جنرل مینیجر کے سی آئی اے سے تعلق کی سختی سے تردید کردی

ایسی ’’جعلی خبروں‘‘ کا مقصد پرل کانٹی نینٹل ہوٹل اور سرکاری اداروں کو بدنام کرنا ہے، ترجمان پی سی


ویب ڈیسک April 01, 2019
ایسی ’’جعلی خبروں‘‘ کا مقصد پرل کانٹی نینٹل ہوٹل اور سرکاری اداروں کو بدنام کرنا ہے، ترجمان پی سی۔ (فوٹو: فائل)

فائیو اسٹار ہوٹل چین ''پرل کانٹی نینٹل'' (پی سی) نے اپنے ایک حالیہ بیان میں بعض مقامی ذرائع ابلاغ سے نشر اور شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی ہوٹل کراچی کے سابق جنرل مینیجر جیف سوسمین کا امریکا کی ''سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی'' (سی آئی اے) سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

ان خبروں میں دعوی کیا گیا تھا کہ تفتیشی اداروں کی جانب سے سوسمین کے کمرے پر چھاپا مارا گیا تو وہاں سے کئی اہم اور حساس دستاویزات برآمد ہوئیں جنہیں ان اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ترجمان پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کا کہنا ہے کہ پی سی اور سرکاری ایجنسیوں کو بدنام کرنے کےلیے بعض میڈیا ہاؤسز ایسی ''جعلی خبریں'' چلا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں