پشاور بی آرٹی منصوبہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

27 کلو میٹر طویل روٹ کیلیے نہ صرف انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا بلکہ کروڑوں روپے کی گرین بیلٹ کو بھی توڑ دیا گیا


احتشام خان/ April 01, 2019
27 کلو میٹر طویل روٹ کیلیے انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

بی آر ٹی منصوبے نے نہ صرف شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے بلکہ اس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے بی آر ٹی منصوبے کے باعث چمکنی سے حیات آباد تک 25 ہزار پودے، سیکڑوں قدیمی درخت اور تاریخی مقامات متاثرہوئے۔ 27 کلو میٹر طویل روٹ کے لیے حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، صدر، گلبہار اور چمکنی میں نہ صرف انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا بلکہ کروڑوں روپے سے بنائی گئی گرین بیلٹ کو بھی توڑ پھوڑ دیا گیا۔

ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کی وجہ سے حکومتی خزانے کو بی آر ٹی منصوبے کے باعث کروڑوں روپے نقصان کا بھی انکشاف ہوا ہے، روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹربیون کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کے بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے حکومت نے کلین اینڈ گرین منصوبہ شروع کیا جس میں چمکنی سے پیر زکوڑی پل تک پودے لگانے اور گرین بیلٹ پر 96 ملین روپے خرچ کئے گئے۔

گلبہار فلائی اوور میں پودے لگانے اور تزئین و آرائش پر 19 ملین روپے جب کہ رنگ روڈ سے چارسدہ روڈ فلائی اوور تک گرین بیلٹ پر پودے لگانے اور خوبصورتی کے لیے 38 ملین روپے خرچ کیے گئے تاہم پشاور بی آرٹی منصوبہ کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |