آئی سی سی ون ڈے رینکنگ پاکستان چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب

آسٹریلیا بھی پانچوں میچوں میں کامیابی کے باوجود پانچویں پوزیشن پر موجود ہے


Sports Desk April 01, 2019
آسٹریلیا بھی پانچوں میچوں میں کامیابی کے باوجود پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کلین سویپ شکست کے باوجود چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے۔

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ کا اعلان کر دیا، آسٹریلیا نے عرب امارات میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شکست دی اور لیکن اس سے ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور وہ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی براجمان ہے ۔

ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ انڈیا 120 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 112 پوائنٹس ہی کے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا سے کلین سوئپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پر سرک گئی لیکن اس کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور بھارت سر فہرست ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 105 پوائنٹس کے ہمراہ جنوبی افریقہ کی تیسری پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے 104 پوائنٹس ہیں اور یہ عالمی رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ سری لنکا کی 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے،77پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز آٹھویں، 69 پوائنٹس کے ساتھ بنگلا دیش نویں اور 13 پوائنٹس کے ہمراہ زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں