فلم ’شیردل‘ میں بھارت کو کہیں بھی گالی نہیں دی میکال ذوالفقار
فلم ’شیردل‘ میں پیغام دیا کہ پاکستان ہےاورہمیشہ رہےگا، کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، میکال
پاکستانی اداکارہ میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف سخت زبان کا استعمال کی لیکن فلم 'شیر دل میں کہیں بھی بھارت کو گالی نہیں دی گئی۔
پاکستان ایئرفورس پر مبنی نئی فلم 'شیردل' کے ہیرو میکال ذوالفقار نے برطانوی نشریاتی دارے (بی بی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ فلم 'شیر دل' کی کہانی انڈیا اور پاکستان کی جنگ کے گرد گھومتی ہے لیکن انڈیا کے برعکس ہم نے اس فلم میں بھارت کے خلاف سخت موقف اختیار نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تذلیل کی گئی۔
میکال ذوالفقار نے کہا کہ پوری فلم میں کہی بھی بھارت کو گالی نہیں دی گئی ہے تاہم بھارت نے اپنی فلموں میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف سخت زبان کا استعمال کیا لیکن ہم نے فلم کے ذریعے پیغام دیا کہ پاکستان ہے اور ہمیشہ رہے گا اور اگر کوئی جارحیت دکھائیں گے تو ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
فلم 'شیر دل' کو حمزہ علی عباسی کی فلم 'پرواز ہے جنون' سے ملانے پر میکال کا کہنا تھا کہ فلم 'پرواز ہے جنون' کی کہانی بالکل مختلف ہے اس میں ایئرفورس کے اندرونی مسائل کو پیش کیا گیا ہے اور اور جب کوئی فلم ایئر فورس پر بنتی ہے تو اس میں ایئرفورس کالج اور تربیت جیسی کچھ مماثلت ضرور ہوتی ہے۔