نئی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ماہ 23فیصدکم ہو گئی

جولائی میں10ہزار 579 مقامی کاریں بشمول لائٹ کمرشل وہیکلز، وینز و جیپیں بیچی گئیں


Business Reporter August 13, 2013
سیلز ٹیکس اورودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کاروں کی فروخت کم رہنے کی وجہ ہے،ذرائع فوٹو: فائل

FAISALABAD: رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ کاروں بشمول لائٹ کمرشل وہیکلز، وینز اور جیپوں کی فروخت 10ہزار 579یونٹس رہی۔

یہ تعداد جون 2012کے مقابلے میں 23فیصد کم جبکہ جولائی 2012کے مقابلے میں 1فیصد زائد ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق جولائی کے مہینے میں ماہانہ بنیادوں پر فروخت میں کمی کی بنیادی وجہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کاروں کی فروخت پر سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ ہے۔



ساتھ ہی رمضان کے دوران نئی کاروں کی فروخت میں روایتی کمی بھی مجموعی فروخت کم رہنے کی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ جون 2013 کے دوران گاڑیوں کی فروخت 13ہزار 674یونٹس جبکہ جولائی 2012 میں 10ہزار 435یونٹس رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔