اٹلی میں مردہ حاملہ وہیل کے معدے سے 22 کلو پلاسٹک کی تھیلیاں برآمد

وہیل ساحل پر مردہ بچے کو جنم دے کر مر گئی تھی


ویب ڈیسک April 01, 2019
حاملہ وہیل 26 فٹ لمبی تھی۔ فوٹو : وائلڈ لائف اٹلی

اٹلی کے ساحل سے مردہ حالت میں ملنے والی حاملہ وہیل کے معدے میں 22 کلو گرام وزنی پلاسٹک کی تھیلیاں موجود تھیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے ساحلی علاقے سے ملنے والی وہیل نا صرف حاملہ تھی بلکہ اس کے معدے میں درجنوں پلاسٹک کی تھیلیاں موجود تھیں جن کا وزن 22 کلو گرام بنتا ہے۔

ساحل پر اپنی موت سے کچھ دیر قبل ہی وہیل نے نامکمل بچے کو مردہ حالت میں جنم دیا تھا، وہیل کی موت کی وجہ کے تعین کیلیے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، مختلف لیب ٹیسٹ کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آنے کی امید ہے لیکن اس میں کچھ دن لگیں گے۔

Whale 2

وہیل کے معدے سے کچرے سے بھرے تھیلے، مچھلی پکڑنے کے جال، ٹیوبیں اور کپڑے دھونے کے کیمیکل سے بھری تھیلی کے علاوہ ایسی کئی اور چیزیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اٹلی کے ماحولیات کے وزیر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں تحریر کیا کہ اب بھی لوگ پلاسٹک کو اہم مسئلہ نہیں سمجھتے؟ لیکن میرے لیے یہ سب سے بڑا اور قابل ترجیح مسئلہ ہے۔ ہمیں اپنی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کسی دوسرے کی زندگی سے کھیلنے کا کوئی حق نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں