سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

4 اپریل کو سندھ کے تمام محکموں، خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلزمیں تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن

4 اپریل کو سندھ کے تمام محکموں، خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلزمیں تعطیل ہوگی، نوٹیفکشن (فوٹو: فائل)

حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ذوالفقارعلی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر، خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلز بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر 4اپریل کو پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔
Load Next Story