سلمان خان کی ڈیزی شاہ سے دوستی کے چرچے

بالی ووڈ دبنگ خان سلمان اپنی فلموں میں نئی ہیروئنیں متعارف کروانے کے لیے مشہور ہیں.


Net News August 14, 2013
آجکل سلمان کی نئی اداکارہ ڈیزی شاہ کے ساتھ دوستی کی خبریں گردش کر رہی ہیں.فوٹو: فائل

ISLAMABAD/KARACHI: بالی ووڈ دبنگ خان سلمان اپنی فلموں میں نئی ہیروئنیں متعارف کروانے کے لیے مشہور ہیں اور اکثر ان کے ساتھ ان کے اسکینڈل بھی سامنے آ جاتے ہیں۔

آجکل ممبئی کی فلم نگری میں ایک بار پھر سلمان کی نئی اداکارہ ڈیزی شاہ کے ساتھ دوستی کی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ ان دن اپنی آنے والی فلم''مینٹل''کی لیڈنگ لیڈی ڈیزی شاہ کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ ان کی دوستی کے چرچے ہونے لگے ہیں ۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق فلم ''مینٹل'' کی شوٹنگ پونے میں جاری ہے۔ شوٹنگ کے بعد فارغ وقت میں سلمان کو ڈیزی کے ہمراہ دیکھا جاتا ہے۔ عینی شاہدوں کے حوالے سے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سلمان انھیں سائیکل چلانا سکھاتے ہیں اور دونوں لمبی واک بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں