انڈر19 ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیاں فیصلہ منیجراورکوچ کی رپورٹ کی بنیاد پرہوگا

پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا تھا کہ وہ ٹیم کی واپسی پر تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کرینگے۔


Sports Reporter August 26, 2012
پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا تھا کہ وہ ٹیم کی واپسی پر تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کرینگے۔ (فوٹو : ایکسپریس)

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے پیش نظر ٹیم مینجمنٹ میں ممکنہ تبدیلیوں کا فیصلہ منیجر اور کوچ کی رپورٹس کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کوچ صبیح اظہر اور منیجر ہارون رشید کے علاوہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بلندی پر جانے والی ٹیم کی مسلسل تنزلی کی وجوہات معلوم ہوسکیں۔

انڈر 19 ٹیم کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت سے سخت مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہارنے کے بعد پوزیشنز کے دونوں میچز ہارتی ہوئی آٹھویں پوزیشن حاصل کرسکی۔ پانچویں پوزیشن کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 16 رنزاور ساتویں پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش نے 5 وکٹ سے پچھاڑا۔

پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے آسٹریلوی سیریز کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم کی واپسی پر تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کرینگے تاکہ ٹیم کی پے درپے شکستوں کی وجوہات معلوم کی جاسکیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ منیجراور کوچ کی رپورٹس بھی دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں