سری لنکن لیگ پاکستانی اوپنرناصرجمشید کی ناقابل شکست ففٹی

روہونا رائلز نے بسناہیرا کو 4وکٹ سے ہرادیا، محمود اللہ نے 30رنز دیکر 3وکٹیں لیں

روہونا رائلز نے بسناہیرا کو 4وکٹ سے ہرادیا، محمود اللہ نے 30رنز دیکر 3وکٹیں لیں (فوٹو فائل)

KARACHI:
پاکستانی بیٹسمین ناصر جمشید نے ناقابل شکست ففٹی بناکر سری لنکن پریمیئر لیگ میں روہونا رائلز کو بسنا ہیرا ڈونڈی کے خلاف 4 وکٹ سے فتح دلادی۔ انھیں اس پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں، حریف سائیڈ کے بنگلہ دیشی بولر محمود اللہ نے 30 رنز کے عوض3 شکارکیے، رنگانا ہیراتھ کے حصے میں 2وکٹیں آئیں۔


تفصیلات کے مطابق رواں سری لنکن ٹوئنٹی20 پریمیئر لیگ میںبسناہیرا نے روہونا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دونوں اوپنرز 33 رنز کے سفر میں میدان بدر ہوگئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کرونارتنے کو فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ہم وطن فیلڈر ناصر جمشید کی مدد سے 3 رنز پر کیچ آئوٹ کیا جبکہ دلشان 15 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوئے۔

31 رنز پر ریٹائر ہرٹ ہونے سے قبل روسو نے 31رنز بنائے۔ بورگس( 40) کو وہاب نے اپنا دوسرا شکار بنایا، 109 کے اسکور پر پریرا نے گوناتھلکے (2) کو اپنی ہی گیند پر کیچ کرلیا، مقررہ اوورز کے اختتام پر بسناہیرا کا اسکور4 وکٹ پر 123 رنز رہا، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹسمین ناصر جمشید 51 رنز بناکر روہونا کو 4 وکٹ سے فتح دلانے میں سرخرو ہوئے۔ ان کی ٹیم نے ہدف 16.4 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر عبور کیا۔ دوسرے اینڈ سے گرنے والی وکٹوں میں چمارا سلوا 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمود اللہ نے 3 اور رنگانا ہیراتھ نے2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
Load Next Story