آئی جی سندھ پولیس کا خواجہ سراؤں کو ملازمت دینے کا اعلان

پولیس اہلکاروں کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی جیسے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جائے گا


Staff Reporter April 02, 2019
پولیس اہلکاروں کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی جیسے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جائے گا (فوٹو: فائل)

سندھ پولیس میں خواجہ سراؤں کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا گیا، آئی جی ڈاکٹر کلیم امام کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا مختلف دفاتر میں فرائض انجام دیں گے جب کہ معذور افراد کا کوٹا بھی بحال کیا جا رہا ہے۔

سندھ پولیس کے مطابق آئی جی کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا اور معذور افراد کو نوکریوں کے حوالے سے جلد ضروری محکمانہ اقدامات کا آغاز کردیا جائے گا، اقلیتی برادری سے وابستہ افراد کو بھی سندھ پولیس میں ملازمت کے مواقع دینے کے ضمن میں تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ پڑھیں: خواجہ سراؤں کو سپریم کورٹ میں ملازمت دینے کا فیصلہ
آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیسنگ کے معیار کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام تر کاوشیں جاری ہیں، تھانہ جات کی سطح پر عوام دوست ماحول کے فروغ جیسے اقدامات پر خصوصی فوکس ہے کیونکہ جرائم کے خلاف یقینی کامیابی میں معاشرے میں آباد مختلف کمیونٹیز کا پولیس کے ساتھ تعاون اور کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔





آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود جیسے اقدامات میں بھی تمام ضروری امور پر کام جاری ہے جبکہ سندھ پولیس کے ایجوکیشن کوٹا اور رہائشی سہولیات کے ضمن میں بھی سندھ حکومت کو سمری ارسال کردی گئی ہے علاوہ ازیں پولیس اہلکاروں کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی جیسے اقدامات کو بھی ممکن بنایا جائے گا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔