بیوی بیٹی اور بیٹے کو زندہ جلا کر مارنے والا سفاک شوہر گرفتار

بیوی سے بن نہیں رہی تھی ، آگ لگانے کے دوران بچے بھی زد میں آگئے، ملزم کا بیان


Staff Reporter April 02, 2019
بیوی سے بن نہیں رہی تھی ، آگ لگانے کے دوران بچے بھی زد میں آگئے، ملزم کا بیان (فوٹو: ایکسپریس)

جمشید کوارٹرز پولیس نے بیوی، کمسن بیٹی اور بیٹے کو مبینہ طور پر زندہ جلا کر مارے والے سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق جمشید کوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ بجلی گراؤنڈ کے قریب بنے ہوئے مکان میں 22 مارچ کی علی الصباح آگ لگنے کے واقعے میں 35 سالہ شمائلہ زوجہ جنید ، 5 سالہ بیٹی انیسہ اور 11 سالہ بیٹا سفیان جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

child جاں بحق ہونے والی بیٹی انیسہ

ابتدائی طور پر واقعے کو شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا تھا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ بذریعہ سرکار درج کر کے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ واقعے میں جاں بحق ہونے والی شمائلہ کا شوہر جنید ملوث ہے۔

Untitled-1 جاں بحق ہونے والا بیٹا سفیان

اس حوالے سے ایس ایچ او شمشاد حسین نے بتایا کہ ملزم کے بارے میں بتایا جا رہا تھا کہ وہ ملائیشیا میں ہے تاہم وہ 16 مارچ کو کراچی آنے کے بعد گیسٹ ہاؤس میں رہائش پذیر تھا اور جس رات واقعہ پیش آیا اسے گھر سے نکلتے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ اس کے موبائل فون کے سی ڈی آر کا بھی ڈیٹا کی مدد سے بھی پولیس نے اس کی لوکیشن کا سراغ لگایا ہے علاوہ ازیں ملزم نے جس پمپ سے آگ لگانے کے لیے پیٹرول خریدا اس کے بھی شواہد پولیس نے حاصل کرلیے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی سے بن نہیں رہی تھی اور آگ لگانے کے دوران بچے بھی آگ کی زد میں آگئے، پولیس ملزم سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں