قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گی
وزیر اعظم سے قطری وفدکی ملاقات، عمران نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلیے حکومتی اقدامات اور اصلاحات پرروشنی ڈالی
قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی ہاؤسنگ، سیاحت، رئیل سٹیٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفد سے گفتگو میں معیشت کے مختلف شعبوں میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں سیاحت، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں کاروباری مواقع کو اجاگر کیا ہے جس نے ریجنل پورٹ فولیوزکے سربراہ شیخ فیصل بن ثانی الثانی کی قیادت میں پیرکو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ شیخ فیصل بن ثانی الثانی قطر انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور قطر ریجنل انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ بھی ہیں۔
قطری وفد میں ہاؤسنگ، سیاحت، رئیل سٹیٹ اور توانائی کے شعبوں میں مختلف اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی موجود تھے۔
وفد نے ہاؤسنگ، توانائی، سیاحت اورائر مینجمنٹ کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی۔ وزیر اعظم نے معیشت کے مختلف شعبوں میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیاحت، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں مختلف کاروباری مواقع کو اجاگرکیا۔
علاوہ ازیں پیرکو سی ڈی اے سے متعلقہ امور پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ غیرقانونی طور پرقبضہ شدہ اراضی کو بلا تفریق واگزارکرایا جائے اورصفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے۔
چئیرمین سی ڈی اے کی جانب سے وزیرِاعظم کوسی ڈی اے کی جانب سے جاری کارروائیوں، اسٹرکچرل و پرسیجرل ریفارمز، سوشل سیکٹرکی بہتری، ماحولیات کے تحفظ، مالی وسائل بڑھانے کے حوالے سے اقدامات، تعطل کا شکار پراجیکٹس کی بحالی و دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ یمں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ترک مقامی انتخابات میں اہم کامیابی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکی کے مقامی انتخابات میں ایک اوراہم فتح سمیٹنے پر وہ پاکستان کے دوست رجب طیب اردوان کودلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔