ڈیجیٹل کرنسی کی مانیٹرنگ ریگولیشنز متعارف

ای منی کے تحت سی این آئی سی کی بنیاد پر ماہانہ حد 50ہزار روپے ہوگی۔

ای منی کے تحت سی این آئی سی کی بنیاد پر ماہانہ حد 50ہزار روپے ہوگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی کی مانیٹرنگ کیلیے الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز) ریگولیشن متعارف کروا دیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان تحت ڈیجیٹل کرنسی کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کیلیے الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز) ریگولیشن متعارف کروا دیے ہیں۔ ان ریگولیشنزکے تحت ڈیجیٹل منی کے نئے سنسٹرومنٹس متعارف کروائے جائیں گے۔


ای منی کے تحت سی این آئی سی کی بنیاد پر ماہانہ حد 50ہزار روپے ہوگی۔ بائیو میٹرک تصدیق کے 2لاکھ روپے ماہانہ تک ہو گی جبکہ ای منی کے ذریعے یومیہ 10ہزار روپے تک نکلوائے جا سکیں گے، ای منی سروسزکی فراہمی کے لائنسنس کیلیے آج سے درخواستیں دی جا سکیں گی۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز ریگولیشن متعارف کروانے سے منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور اس ادارے کے ذریعے ملک بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کی ریگولیشن کی جائیگی۔

ان ریگولیشن کے تحت الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کو لائنسنس جاری کیے جائیں گے اورقواعدکی خلاف ورزی پرلائنسنس معطل ومنسوخ کیے جا سکیں گے۔ ان ریگولیشنزکے تحت الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کیلئے الیکٹرانک منی ٹرانفسرکی حد بھی مقررکی جا رہی ہے۔
Load Next Story