بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارت سے بھی متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں،آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارت سے بھی متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں،آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارتی فورسز کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری میں راولا کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی منصب شہید ہوگئے جب کہ ایک جوان زخمی ہے۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق مادر وطن کے تین بیٹوں نے فرض کی ادائیگی میں جان قربان کر دی جب کہ پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارت کی جانب سے بھی متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی جوان، عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story