پاکستان میں زیادہ خوش رہوں گی سونی رازدان پاکستان آنے کی خواہشمند

مجھے اکثر ’غدارِ وطن‘ کا خطاب ملتا رہتا ہے، سونی رازدان


ویب ڈیسک April 02, 2019
مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی، اداکارہ: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور سابق اداکارہ سونی راز دان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جانے کی خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اورسابق اداکارہ سونی رازدان اپنے بیانات سے متعلق خاصی مشہورہیں، اورانہیں اپنے بے باک بیانات پر بہت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

انٹرویو کے دوران سابق اداکارہ نے کہا کہ مجھے اکثر غدارِ وطن کا خطاب ملتا رہتا ہے،اس لیے مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی۔ پاکستان کا کھانا بھی بہت بہترین ہوتا ہے جب کہ بھارت میں بھی مجھ پرمتعدد بارتنقید کرنے والے مشورہ دے چکے ہیں کہ مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے۔

سابق اداکارہ نے کہا کہ وہ چھٹیوں میں اپنی مرضی سے ضرور پاکستان جائیں گی۔ اداکارہ نے اس سوچ کے خلاف بھی آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت ٓصرف ہندوؤں کا ملک نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |