بھارت کو ہربار منہ توڑ جواب ہی ملے گا گورنرپنجاب

قوم شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے، گورنرپنجاب

دنیا کوبھارتی فائرنگ کا نوٹس لینا چاہئے، گورنرپنجاب: فوٹو: فائل

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا ہے کہ قوم شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے۔


گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے ٹوئٹ میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ کے خلاف مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی بلا اشتعال فائرنگ دہشت گردی ہے اوردنیا کواس کا نوٹس لینا چاہئے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ قوم شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے، قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور بھارت کو ہر بار منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔
Load Next Story