رسوا کن پرفارمنس آسٹریلوی بیٹسمینوں کا کیریئر ہی داؤ پر لگ گیا

کلارک اور کرس روجرز کے سوا ٹیم میں کسی کی جگہ اب محفوظ نہیں رہی، کوچ


AFP August 14, 2013
کلارک اور کرس روجرز کے سوا ٹیم میں کسی کی جگہ اب محفوظ نہیں رہی، کوچ۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ایشز میں رسوا کن پرفارمنس سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کا کیریئر ہی داؤ پر لگ گیا، کوچ ڈیرن لی مین نے سخت وارننگ جاری کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ کپتان مائیکل کلارک اور کرس روجرز کے سوا ٹیم میں کسی کی جگہ اب محفوظ نہیں رہی، ادھر کلارک کو اپنے ملک میں شیڈول جوابی سیریز کی فکر ستانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 147 رنز بنانے والی ٹیم 244 پرآؤٹ ہوگئی، آخری سیشن میں باقی 9 وکٹیں صرف 77 رنز کے دوران گرگئی تھیں۔ اس شرمناک پرفارمنس نے کوچ ڈیرن لی مین کو بھی بھڑکا دیا، انھوں نے بیٹسمینوں کیلیے سخت وارننگ جاری کردی۔



ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیلیے کھیلتے ہوئے آپ کو ٹاپ لیول پر ایسا پرفارم کرنے کی ضرورت ہے جو ٹیم، شائقین اور میڈیا سب کیلیے قابل قبول ہو، فی الحال ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے، کھلاڑیوں کی کارکردگی معیار سے کہیں نیچے رہی، ہم نے غیرذمہ داری سے وکٹیں گنوائیں، مائیکل کلارک اور کرس روجرز کے سوا ٹیم میں کسی بھی بیٹسمین کی جگہ یقینی نہیں رہی، حریف بولرز نے اچھی بولنگ کی مگر ہمارے مڈل آرڈر نے مایوس کن کھیل پیش کیا، وارنر، کلارک اور روجرز اچھی گیندوں پر آؤٹ ہوئے باقی کھلاڑیوں نے خود ہی لاپرواہی سے وکٹیں گنوائیں، ہمارے بولرز نے پوری سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کی جس وقت ہمیں ضرورت تھی وکٹیں ملیں لیکن بیٹنگ لائن معیار پر پورا نہیں اترپائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں