بی آر ٹی منصوبے میں رشوت لینے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے وزیراطلاعات خیبرپختون خوا

منصوبہ شفاف ترین منصوبوں میں سے ایک ہے، شوکت یوسفزئی

منصوبہ شفاف ترین منصوبوں میں سے ایک ہے، شوکت یوسفزئی۔ فوٹو : فائل

وزیراطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے میں رشوت لینے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

وزیراطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے میں کک بیکس لینے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے، منصوبہ شفاف ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جب کہ صوبائی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ ٹریفک اور عوام سے متعلق ہے۔


شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبے کا آزمائشی افتتاح کردیا ہے اس سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی جب کہ منصوبے میں تبدیلیاں وسیع تر عوامی مفاد اور منظوری لے کر کی گئیں، منصوبے سے ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

وزیراطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عام ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فلائی اورز بھی بنائے گئے ہیں، بی آر ٹی اس خطے کا واحد تھرڈ جنریشن ٹرانزٹ منصوبہ ہے۔
Load Next Story