جعلی اکاؤنٹس کیس نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ریفرنسزکی منظوری دے دی

سی ای اواومنی گروپ عبدالغنی مجید اوردیگرپرجعلی اکاؤنٹس اورغیرقانونی طور پر زمین ریگولرائز کرانے کا الزام ہے، نیب


ویب ڈیسک April 02, 2019
علی گوہر ڈاہری ودیگر کے خلاف بھی غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی: ٖفوٹو: فائل

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق ریفرنسز کی باضابطہ منظوری دے دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔

ایگزیکٹو بورڈ نے سابق سیکرٹری ورکرزویلفیئرفنڈ افتخاررحیم ودیگرکے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، ملزمان پر فراڈ سے قومی خزانے کو466 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹرغلام سرورسندھو ودیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، جن پرڈپلومیٹک انکلیو میں شٹل سروس کیلئے 4.5 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ اراضی کی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 408.32 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

سابق ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی حسین سید ودیگر، سی ای اواومنی گروپ خواجہ عبدالغنی مجید ودیگرکے خلاف اراضی ریگولرائزیشن کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی، اراضی کی ریگولرائزیشن سے خزانے کو1.422 ارب روپے کا نقصان پہنچا جب کہ علی گوہر ڈاہری ودیگر کے خلاف بھی غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں