جعلی اکاؤنٹس کیس کی منتقلی کیخلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹ کیس کی سماعت راولپنڈی منتقلی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں مسترد کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور دیگر مقدمات کی منتقلی کے خلاف سابق صدر آصف زرداری اور فریالپور کی درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس میں مختصر حکم سناتے ہوئے بینکنگ کورٹ کا مقدمہ منتقلی کا حکم برقرار ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل، ضمانت بھی منسوخ
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور دیگر نے جعلی اکاؤنٹس اور دیگر مقدمات کی نیب راولپنڈی منتقلی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔