مقبوضہ کشمیر بھارتی یوم آزادی پر سیکیورٹی سخت یاسین ملک سمیت درجنوں گرفتار

حفاظتی انتظامات کے تحت گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، 100سےزائد لوگوں کوحراست میں لیاگیا


News Agencies August 14, 2013
حفاظتی انتظامات کے تحت گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، 100سےزائد لوگوں کوحراست میں لیاگیا. فوٹو اے ایف پی

NOWSHERA: مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی یوم آزادی کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت گاڑیوں، راہگیروں کی چیکنگ اورمختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ پورے مقبوضہ علاقے بالخصوص وادی کشمیر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی شہری علاقوں میںبھارتی فوج اور پولیس کی گشت اور گھروں پر چھاپوں جبکہ دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔ سرینگر شہر میں داخل ہونیوالی شاہراہوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر بھارتی فورسز نے چھاپے کے دوران جے کے ایل ایف کے رہنما محمد یاسین ملک کو گرفتار کر لیا، یاسین ملک نے جموں کی صورتحال کے پیش نظر ایک جلوس کی قیادت کرنا تھی۔



دریں اثنا مقبوضہ وادی کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو نافذ رہا۔ قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی خلاف ورزی پر110 افراد گرفتار کر لیے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باجود انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمانوں پرحملے جاری ہیں، بازار ویران اور گلیاں سنسان ہیں۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔ جموں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں۔ جموںو کشمیر مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین راجہ نے پورے جموں ریجن میں ہندو انتہاء پسندوںاور نام نہاد ویلج ڈیفنس کمیٹی کے اراکین کی طرف سے مسلمانوں پر حملوں کے خلاف اور کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سرینگر میں احتجاجی دھرنے کی قیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔