شاہ محمود جہانگیر ترین تنازع وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا

پارٹی کے اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا نامناسب ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 02, 2019
اجلاس میں کون شرکت کرے کون نہیں؟ یہ فیصلہ کرنا میری صوابدید ہے، وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین تنازع کے بعد کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا نامناسب ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین کے درمیان تنازع پر بھی بات ہوئی، اس دوران وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا نامناسب ہے۔ پوری پارٹی ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، شاہ محمود اور جہانگیر ترین دونوں ہی پارٹی کے سینیئر رہنماء ہیں اور دونوں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے، اجلاس میں کون شرکت کرے گا اور کون نہیں؟، یہ فیصلہ کرنا بطور وزیراعظم میری صوابدید ہے، جہانگیر ترین سے بحیثیت ماہر بریفنگ لی گئی، زرعی پالیسی سے متعلق ذمہ داری میں نے خود جہانگیر ترین کو سونپی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں