سندھ کا مستقبل ٹوٹی چپل بھوکا پیٹ نہیں رئوف صدیقی

اب کھوکھلے نعروں سے کام نہیں چلے گا، جامع پالیسی بنا کر حالات کو خود بہتر کرنا ہوگا۔

سندھ کا مستقبل ٹوٹی چپل، بھوکا پیٹ نہیں بلکہ مستقبل کے سندھ کو خوشحال ہونا چاہیے۔رؤف صدیقی :آئی این پی

KARACHI:
صوبائی وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ تاجروں کے جان و مال کے مکمل تحفظ کے لیے ان کے ساتھ مل کر پالیسی مرتب کی جائے اور حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے ۔ کینجھر تا نوری آ باد ایک ارب 14 کروڑ کی لاگت سے بچھائی گئی پانی کی پائپ لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کا مستقبل ٹوٹی چپل، بھوکا پیٹ نہیں بلکہ مستقبل کے سندھ کو خوشحال ہونا چاہیے۔

نوری آباد انڈسٹریل زون میں پانی کی فراہمی سے صنعتوں میں اضافہ ہو گا اور سندھ مزید ترقی کرے گا جس سے پاکستان بھی مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوری آباد کے انڈسٹریل زون میں سب سے پہلے مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گاجبکہ یہاں پر مزید صنعتوں کے قیام کے لیے اقدامات کیا جائیں گے۔ اب کھوکھلے نعروں سے کام نہیں چلے گا، لہٰذا ایک جامع پالیسی بنا کر اپنے حالات کو خود بہتر کرنا ہوگا۔


صوبائی وزیر نے اس منصوبے میں ذاتی دلچسپی لینے پر صدر آصف علی زرداری ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے صنعت کاروں یاسین ملک، میاں زاہد حسین اور سہیل وجاہت نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اب نوری آباد انڈسٹریل زون کو پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور یہ منصوبہ سندھ کے عوام کیلیے عظیم تحفہ ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے پمپنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور بٹن دبا کر پانی کی فراہمیکا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ کینجھر جھیل تا نوری آباد پانی کی پائپ لائن کا یہ منصوبہ 1984 میں بنایا گیا تھا تاہم محکمہ آبپاشی کے این او سی جاری نہ کرنے کے باعث یہ منصوبہ مسلسل التوا کا شکار رہا۔
Load Next Story