متحدہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلیے کوشاں ہےاکرم عادل

فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے۔


Nama Nigar August 26, 2012
کسی بھی فرقے سے تعلق رکھنے والوں کا قتل انصاف نہیں، کوٹری میں شیعہ برادری سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلیے کوشاں ہے،کسی بھی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا قتل انصاف نہیں۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست ایم پی اے اکرم عادل نے کوٹری سائٹ، مسلم ٹاون و دیگر علاقوں میں رہائش پذیر شیعہ برادری کے مولانا حیدر شاہ، اقبال نقوی، نثار حسین شاہ، محمد شاہ، طاہر حسین جعفری و دیگر سے ملاقات اور ان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کی کاپیاں تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شیعہ رہنمائوں نے الطاف حسین کے اس اقدام کو بہت سراہا اور کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ ہی ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ ایم پی اے اکرم عادل نے مزیدکہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ حق کی بات کی ہے اور نتائج سے بے پرواہ ہو کر ٹھوس اور حقیقت پر مبنی موقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ چاہتی ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے، اس لیے تمام مکاتب فکر کے افراد اس کاوش میں بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ اس وقت پاکستان کو یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، ایم کیو ایم کے کارکنان ہر مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر متحدہ جامشورو کے زونل انچارج عامر خان، اراکین زونل کمیٹی محمد عظیم، شفیع شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں