ہالا ناکا رہزنوں نے زیر تربیت فوجی جوان کو لوٹ لیا مزاحمت پر زخمی

افغانی کیمپ کےقریب نامعلوم مسلح افراداسےاسلحہ کےزورپرہمراہ لےگئےاور30 ہزارروپےسےزائد نقد رقم اورموبائل فون چھین لیا۔


Numainda Express August 26, 2012
ہالا ناکا کے مقام پر ڈیرہ اسماعیل خان سے چھٹیوں پر آئے آرمی میں زیر تربیت جوان محمد عامر جٹ کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ہالا ناکا کے مقام پر ڈیرہ اسماعیل خان سے چھٹیوں پر آئے آرمی میں زیر تربیت جوان محمد عامر جٹ کو مسلح افراد نے لوٹ لیا اور اسے زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

متعلقہ تھانہ ہٹڑی کے ایس ایچ او منیر عباسی نے ایکسپریس کو بتایا کہ محمد عامر جٹ اپنے ساتھی میاں رحمت علی کے ہمراہ اپنے گھر نوکوٹ جانے کے لیے ہٹڑی بائی پاس پر ہفتہ کو علی الصباح اترا تھا اور اسے دوسری بس میں سوار ہونے کے لیے بدین بس اسٹاپ جانا تھا لیکن تھوڑی دور چلنے کے بعد اس کا ساتھی موبائل پر بات کرتے ہوئے پیچھے رہ گیا اور افغانی کیمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد اسے اسلحہ کے زور پر ہمراہ لے گئے اور 30 ہزار روپے سے زائد نقد رقم اور موبائل فون چھین لیا اور اسے زخمی کرکے فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس نے4 نامعلوم افراد کے خلاف لوٹ مار کا کیس درج کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں