کراچی میں عوام کے تحفظ کیلئے جامع منصوبہ بنایا جائے صدر زرداری
سندھ حکومت نئے بلدیاتی نظام پر سیاسی قوتوں سے مشاورت جلد مکمل کرے، صدر مملکت
صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اورقیام امن کے لیے حکومت کے ساتھ تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نکالاجاسکے۔
سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے لیے صوبائی حکومت تمام سیاسی قوتوں سے مشاورت کاعمل جلدمکمل کرے تاکہ بلدیاتی نظام نافذ کرکے عوام کے مسائل کو نچلی سطح پرحل کیا جاسکے۔ وہ منگل کوصدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صدرمملکت کوسندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودے اورمختلف سیاسی جماعتوں سے ہونے والی مشاورت سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔
صدر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ سندھ میںایسا بلدیاتی نظام تشکیل دیاجائے جس سے عوام کے مسائل ان کے علاقوںمیں فوری طورپر حل ہوسکیں۔ انھوں نے مزیدہدایت کی کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے پر جاری مشاورت جلدازجلد مکمل کی جائے اور سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعداس حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ کوہدایت کی کہ کراچی میںقیام امن سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اوراس حوالے سے کراچی میںمستقل بنیادوںپر امن قائم کرنے کیلیے تمام سیاسی قوتوںسے مشاورت کرکے مربوط پالیسی تشکیل دی جائے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میںعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدام کیے جائیں۔