پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب7 بھارتی فوجی ہلاک
جوابی کارروائی میں 19 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج نے بھارت کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 7 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا، جوابی کارروائی میں 19 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے جب کہ متعدد پوسٹوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر گزشتہ 3 روز کے دوران بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور فائرنگ کا سلسلہ بڑھ گیا ہے تاہم پاک فوج بھارتی جارجیت کا بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہے۔ بھارتی فوج نے آج پھر لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 18 سال کا نوجوان شہید اور تین خواتین زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کی اور بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان شہید اور 3 خواتین بھی زخمی ہوئیں، بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر سول شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تینوں فوجیوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رکھ چکری میں راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی منصب شہید ہوگئے تھے۔