دہشت گرد لوگوں میں خوف پھیلانا چاہتے ہیں شرجیل میمن

کراچی اور اندرون سندھ دستی بموں سے حملے اور کامران اختر پر فائرنگ قابل مذمت ہے، شرجیل میمن


Staff Reporter August 14, 2013
کراچی اور اندرون سندھ دستی بموں سے حملے اور کامران اختر پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، نوابشاہ، دادو اور کوٹری سمیت مختلف مقامات پر دستی بم حملوں اور ایم کیو ایم کے ایم پی اے کامران اختر پر فائرنگ کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور غیر ریاستی عناصر ان بزدلانہ حملوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیلانہ چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ان مذموم سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، حکومت سندھ دہشت گرد ی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔



وزیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پرکڑی نظر رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات شئیرکریں تاکہ امن و امان خراب کرنے والے سازشی عناصر کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جاے۔ دریں اثناصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |