غیرملکی ماڈل ٹریزا نے سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا ہے، ماڈل


ویب ڈیسک April 02, 2019
عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریسا کو 8 سال اور 8 ماہ کی قید کی سزا سنائی تھی، فوٹو: فائل

غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں اپنی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں غیر ملکی ماڈل نے قید اور جرمانے کی سزا کو چیلنج کیا ہے، اپیل میں بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں 8 سال 8 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 8 سال قید

اپیل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا بے قصور ہے اور ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا ہے۔



اپیل میں یہ استدعا کی گئی کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو منشیات اسمگلنگ کے الزام سزا کو کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے، غیر ملکی ماڈل کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کسٹم حکام کا غیرملکی ماڈل کی سزا میں اضافے کیلیے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں