لشکر طیبہ وردی کے بغیر پاکستانی فوج کا حصہ ہے بھارتی جنرل

بھارت عالمی عدالت میں مقدمہ چلالے، حافظ سعید، شاہ محمود قریشی کی ’’کل تک‘‘ میں گفتگو


Monitoring Desk August 14, 2013
حافظ محمد سعید بھارت کے خلاف لوگوں کو کام کرنے کیلیے اکساتے ہیں، شنکر چوہدری۔ فوٹو: فائل

TEHRAN: بھارتی جنرل (ر) شنکر رائے چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حالات خراب نہیں ہونے چاہئیں، بھارت کے پاس حافظ سعید کے خلاف ثبوت کوئی نہیں ہے لیکن خبریں بہت ہیں۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس جو خبر ہے وہ یہ ہے کہ لشکرطیبہ وردی کے بغیر پاکستانی فوج کا حصہ ہے اور حافظ محمد سعید بھارت کے خلاف لوگوں کو کام کرنے کیلیے اکساتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میڈیا کی خبر پر کسی کو سزا نہیں دلائی جاسکتی لیکن جب میڈیا لگاتار کسی خبر کا پرچار کرتا رہے تو پھر اس میں واقعی کچھ ہوتا ہے ۔



جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ محمد سعید نے کہاکہ کنٹرول لائن پر 5 بھارتیوں کی ہلاکت کا الزام مجھ پر عائد کیا گیا تو میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ 2دن ایک ہفتے ایک ماہ تک یا جتنا بھی ٹائم وہ چاہیں لے لیں اورکوئی ثابت کردے کہ میں وہاں گیا ہوں یا میرا کوئی ہاتھ ہو تو تمام الزامات قبول کرنے کو تیار ہوں۔سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حافظ محمد سعید پر بھارتی الزام ایساہی ہے جیسے ہم کہتے ہیں کہ بلوچستان میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے اوروہ کہتے ہیں کہ ثبوت لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |