صوبائی وزیر کے رویے کیخلاف کنری میں شٹر ڈائون ہڑتال

یوسف تالپور اورتیمور تالپور کے حامیوں کی احتجاجی ریلی، ٹائر...

کرپٹ عہدیدار کوکسی بھی صورت پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پی پی آئی فائل

ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کُنری میں صوبائی وزیر کے رویے کے خلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال اوراحتجاجی ریلی نکالی گئی اور مین شاہراہوں پر ٹائر جلائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور اور ایم پی اے نواب تیمور تالپور کے خلاف صوبائی وزیرعلی مردان شاہ کی جانب سے اخباری بیانات میں الزامات عائد کیے جانے اور ان کے رویے کے خلاف نواب یوسف تالپور اور تیمور تالپور کے حامیوں نے ہفتے کے روز کنُری شہر اور نواح میں شٹرڈائون ہڑتال کی اور شہر بھر کی مصروف شاہراہوں پر ٹائر نذرآتش کیے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی۔


بعد ازاںمظاہرین نے اللہ والا چوک سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی اور صوبائی وزیر کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے صوبائی وزیر کے خلاف فوری نوٹس لینے اور معاملے کی غیر جانبدرانہ انکوائری کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ عہدیدار کوکسی بھی صورت پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سڑکوں پر ٹائر جلانے کے دوران ڈیوٹیوں پر موجود پولیس اہلکار خاموش بیٹھے اخبارات کا مطالعہ کرتے رہے۔
Load Next Story