ماڈل کورٹس میں دوسرے دن 116 فیصلے 2 ملزموں کو سزائے موت 13 کو عمر قید
114 ماڈل کورٹس میں 43 قتل اور 73 منشیات اسمگلنگ کے مقدمات، تمام ملزمان کو مجموعی طورپر 95 سال 10 ماہ 10 دن قید۔
ماڈل کورٹس نے دوسرے دن116مقدمات کے فیصلے سنائے جن میں 43قتل اور 73 منشیات اسمگلنگ کے مقدمات شامل تھے۔
ملک بھر میں فوری،سستے انصاف کی فراہمی کے لیے بنائی گئی 114 ماڈل کورٹس نے دوسرے دن116مقدمات کے فیصلے سنائے جن میں 43قتل اور 73 منشیات اسمگلنگ کے مقدمات تھے۔
قتل کیسوں میں2ملزمان کو سزائے موت 13 کو عمر قید کی سزا دی گئی جبکہ منشیات اور قتل کیسوں میں تمام ملزمان کو مجموعی طور پر 95سال 10 ماہ 10دن قید اور مجموعی طور پر 56 لاکھ 5 ہزار 624 روپے جرمانہ کیا گیا عدالتوں نے مجموعی طور پر 662 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے۔
پنجاب کی ماڈل عدالتوں نے 12 قتل 33 منشیات، سندھ کی ماڈل عدالتوں نے 7قتل6منشیات،کے پی کے کی ماڈل عدالتوں نے 15 قتل 7 منشیات، بلوچستان کی ماڈل کورٹس نے17قتل 14منشیات اور اسلام آباد کی ماڈل عدالتوں نے 1قتل اور4منشیات کیسوں کے فیصلے سنائے۔ تمام مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع کی گئی ہے۔
ضلع راولپنڈی کی ماڈل عدالت کے جج ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیر نے دوسرے روز2منشیات کیسوں کا فیصلہ سناتے ہوئے2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنا دیں۔