پوزیشن ہولڈر طالبعلم قیدی باپ کو خوشخبری سنانے کچہری پہنچ گیا

9 سالہ عبداﷲ قیدیوں کی وین کے باہر کھڑا باپ کو اپنی کامیابی کا بتاتا رہا، ماحول سوگوار ہو گیا۔


Numainda Express April 03, 2019
9 سالہ عبداﷲ قیدیوں کی وین کے باہر کھڑا باپ کو اپنی کامیابی کا بتاتا رہا، ماحول سوگوار ہو گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پوزیشن ہولڈر طالبعلم قیدی باپ کو خوشخبری سنانے کچہری پہنچ گیا۔

ماڈل ٹاؤن کچہری میں منگل کو دل رلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب پانچویں جماعت کے بورڈ کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم جیل میں قید اپنے والد کو رزلٹ بتانے کیلیے ماڈل ٹائون کچہری پہنچا۔

9 سالہ عبداﷲ کچہری پہنچا تو اس کے والد کو پیشی کے بعد واپس جیل منتقل کرنے کے لیے جیل کی گاڑی میں بٹھایا جا چکا تھا۔ بچہ جیل کی گاڑی کے باہر کھڑا ہو کر باآواز بلند اپنے والد کو اپنی کامیابی بارے بتاتا رہا۔ اس موقع پر کئی لوگوں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔

سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ننھے کامیاب طالب علم عبداﷲ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے والد جیل میں بند ہیں۔ وہ امتحانی نتائج میں ملنے والی خوشی اپنے والد کو بتانے آیا تھا۔

واضح رہے کہ بچے عبداﷲ کے والد ملزم بشیر پر تھانہ گرین ٹاؤن میں جعلی چیک کا مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں