منشیات نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ایاز لطیف پلیجو

کچی شراب سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس، عوامی تحریک آج منشیات کیخلاف آگاہی دن منائیگی۔


Numainda Express August 26, 2012
سندھ میں منشیات فروخت کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے جن کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے، ایاز لطیف پلیجو۔ فوٹو : فائل

NORTH SOUND/ANTIGUA & BARBUDA: عوامی تحریک منشیات کے خلاف آج (اتوار) آگاہی دن منائے گی جس کے تحت سندھ بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔پارٹی کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ مین پڑی، گٹکا، پان، کچی شراب و دیگر سماجی برائیوں سے نوجوانوں کو بچانے کے لیے آگاہی دی جائے۔ انھوں نے کڑیو گنہور اور ٹنڈو الہیار میں کچی شراب پینے سے 7افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بیشتر نوجوان ایسے ہیں جو مین پڑی، گٹکے اور پان کھانے کے باعث کینسر و دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جنہیں کبھی رپورٹ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں منشیات فروخت کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے جن کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب ایاز لطیف پلیجو نے بلدیاتی نظام کے نام پر کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں میئر مقرر کرکے قانون نافذ کرنے والے اور دیگر اداروں کو میئروں کے حوالے کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو انتظامی طرح دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کو عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں