پاکستان کے بغیر خطے کے لئے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا وزیراعظم
اگلے چند دن میں درپیش مسائل پر قوم کو اعتماد میں لوں گا اور مستقبل کے نقشے سے آگاہ کروں گا، نواز شریف
KARACHI:
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کے لئے پاکستان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اس لئے خطے کے مقدر کا کوئی بھی فیصلہ پاکستان کو شریک کئے بغیر نہیں ہوسکتا۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور یہ پہچان ہمیں آرام سے نصیب نہیں ہوئی اس کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دیں ہیں۔ پاکستان کے قیام کے لئے ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا شکرگزار ہونا چاہئے جن کی قیادت کسی بھی طرح عطیہ خداوندی سے کم نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں خود احتسابی کی یاد دلاتا ہے اور آج ہمیں اپنی اصلاح کرنی چاہئے، ہماری نیت اور سمت درست ہے اور ہمیں مل کر ہر سازش کا مقابلہ کرنا اور ترقی میں حصہ ڈالنا ہے، ہم قوم اور مسلح افواج کے تعاون سے دہشت گردی کی لعنت پر جلد قابو پالیں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہم شدید مخالفت کے باوجود ایٹمی طاقت بنے لہٰذا خطے کے مقدر کا کوئی بھی فیصلہ پاکستان کو شریک کئے بغیر نہیں ہوسکتا، وہ اگلے چند دن میں درپیش مسائل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور مستقبل کے نقشے سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کا منصوبہ خطے کی قسمت بدل دے گا اور ہمارے پاس اتنا کچھ ہے کہ ایک نئی دنیا آباد کرسکتے ہیں اور ہمارے پاس نئے سفر کے لئے زاد راہ موجود ہے۔