وزیراعظم کا پالیسی سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر قیادت یوتھ کونسل بنائی جائے گی جو مختلف شعبوں کے 22 ارکان پرمشتمل ہوگی


ویب ڈیسک April 03, 2019
وزیراعظم کی زیر قیادت یوتھ کونسل بنائی جائے گی۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے پالیسی سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوتھ کونسل بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے جب کہ یوتھ کونسل مختلف شعبوں کے 22 ارکان پرمشتمل ہوگی۔

یوتھ کونسل میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا، یوتھ کونسل وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں پالیسی سازی، بے روزگاری، تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |