ورلڈ کپ کیلیے اچھی ٹیم بنے گی اور گرین شرٹس فیورٹ ہوگی انضمام الحق
آسٹریلیا کے خلاف ہمارے اہم کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن پھر بھی کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا، چیف سلیکٹر
ISLAMABAD:
آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا۔
پشاور میں انڈر 17 ٹیلنٹ کے ٹرائلز کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے تیاری ہورہی ہے، کھلاڑی تیار ہے ورلڈ کپ کے لیے اچھی ٹیم بنے گی اور گرین شرٹس فیورٹ ہوگی۔ آسٹریلیا سے بدترین شکست پر انضمام الحق کا کہنا تھا کی ہمارے 7 سے 8 کھلاڑی آرام کررہے تھے اور آخری دو میچوں میں 10 کھلاڑی باہر تھے لیکن کھلاڑیوں نے خوب جان ماری۔
ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ لگتا ایسا ہے کہ آدھی ٹیم خیبر پختونخواہ سے بنے گی، خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں سے 6 ہزار کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیے ہیں، اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، سلیکٹ کیے گئے کھلاڑیوں کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا جائے گا۔