برونائی میں ہم جنس پرستی کے جرم میں سنگساری کی سزا نافذ

توہین اسلام کی سزا موت جب کہ چوری ثابت ہونے پر ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے


ویب ڈیسک April 03, 2019
برونائی کے سلطان نے ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ فوٹو : فائل

برونائی کے بادشاہ نے ریاست میں اسلامی قوانین کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے ہم جنس پرستی پر سنگساری اور چوری پر ہاتھ کاٹنے کی سزائیں فوری طور پر نافذ کردیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برونائی کے بادشاہ سلطان حسن البلقیہ نے ریاست میں اسلامی قوانین کے فوری نفاذ کا اعلان کردیا جس کے تحت اب ہم جنس پرستوں کو سنگسار کیا جائے گا جب کہ اس سے قبل اس جرم کی سزا 10 سال قید تھی۔

علاوہ ازیں جنسی زیادتی، ڈکیتی اور توہینِ رسالت کے جرائم پر بھی موت کی سزا دی جائےگی اس کے علاوہ چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہوگااور اسقاطِ حمل پر سرعام کوڑنے لگائے جائیں گے، نابالغ مسلمان بچوں کو دوسرے مذاہب اختیار کرنے پر راغب یا قائل کرنے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔

تیل اور گیس سے مالامال امیر ترین ملک برونائی میں اسلامی قوانین کے نفاذ کے عمل کا آغاز 2014 سے ہوگیا تھا تاہم پہلے مرحلے میں قید اور جرمانے سے متعلق جرائم کا تعین کیا گیا تھا اور اب دوسرے مرحلے شرعی قوانین کا سرکاری طور پر نفاذ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں